کلیات ِاقبال
حضرت علامہ محمد اقبال
بانگِ درا
ضربِ کلیم
با ل جبر یل
ارمغانِ حجاز
گرچہ تو زندانیِ اسباب ہے
قلب کو لیکن ذرا آزاد رکھ
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
اے مسلماں! ہر گھڑی پیش نظر
آیۂ 'لا یخلف المیعاد' رکھ
یہ 'لسان العصر' کا پیغام ہے
''ان وعد اللہ حق'' یاد رکھ
نئی تحاریر
پرانی تحاریر
سرِورق